ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت7.1ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 15:45

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت7.1ریکارڈ کی گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اپریل۔2016ء) ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ 15سے 25سیکنڈز تھا ۔ زلزلے کی شدت7.1ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا۔ گھروں کے در و دیوار ہل گئے عوام کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آ گئی۔ پاکستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے آزاد کشمیر ، افغانستان اور بھارت میں بھی محسوس کئے گئے۔