ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 10 اپریل 2016 15:36

ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10اپریل۔2016ء) لاہور، فیصل آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کا دورانیہ چند سیکنڈز تھا لیکن شدت بہت زیادہ تھی۔

(جاری ہے)

ملک کو مختلف شہروں‌ میں ابھی بھی زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے۔گھروں کے در و دیوار ہل گئے عوام کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آ گئی۔ زلزلے کی شدید کا فوری طور پر اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔