مظفرآباد،محکمہ ٹریف پولیس بے بس شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گیا

ٹریفک سارجنٹ میر مزمل کو تبدیل نہ کیا جاسکا

اتوار 10 اپریل 2016 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) محکمہ ٹریف پولیس بے بس شہر بھر میں ٹریفک جام روز کا معمول ٹریفک سارجنٹ میر مزمل کو تبدیل نہ کیا جاسکا۔ شہریوں کو مشکلات کا سامنا دجگہ جگہ غیر قانونی اڈے نوپارکنگ سمیت شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے کے باعث شہربھر میں ٹریفک جام رہنے لگی جبکہ بنک روڈ، تانگہ اسٹینڈ، نیلم پل، سی ایم ایچ، ٹالی منڈی، سماں بانڈی، لاری اڈا لوئر پلیٹ سمیت دیگر علاقوں کی ٹریفک جام سارجنٹ کا شہر میں ہونے کے بجائے سائیڈ ایرا میں چالان کی مد میں ٹکٹنگ کی شرح بڑھانے میں مصروف ڈرائیور بھی پریشان۔

انسپکٹرجنرل پولیس بشیر میمن نوٹس لیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں ٹریفک جام کی بڑی وجہ مصروف شاہراؤں پر بجائے ٹریفک سارجنٹ کے ہونے کے سپاہی اور ہیڈ کانسٹیبل تعینات ہے جن سے ڈرائیور ڈرنے کے بجائے ان پر آوازیں کس کر چلے جاتے ہیں جبکہ اندرون شہر میں نظام اے ایس آئی کے حوالے سارجنٹ میر مزمل جو شہر کے ڈرائیوروں اور علاقوں سے واقف ہیں ان کو اپنے رشتہ دار کی سفارش پر شیشہ موڑ واپڈا کالونی تعینات کیا گیا جہاں نہ ٹریفک جام ہوئی اور نہ ہی کوئی بڑاقافلہ دراصل وہاں چالان تھوک کے حساب سے کر کے ماہواری جانے والی ٹکٹنگ کی مد میں2 سے تین لاکھ جن کا فائدہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس اور ایس پی ٹریفک پولیس کو ملتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کو خوش رکھنے کے لیے سارادن ان مقامات پر کھڑے رہتے ہیں جبکہ اندرون شہر ڈیوٹی ٹائم اکثر صبح 7بجے سے شام تک ٹریفک جام رہتی ہے جن کو چھوٹی ٹریفک ملازمین کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انسپکٹرجنرل پولیس بشیر میمن شہریوں کو ٹریفک جام کی سخت نجات دلائیں جو آفیسرسفارشی یا ڈرائیوروں بلاوجہ تنگ کرتے ہیں تبدیل کیا جائے تاکہ کام کر کے والے ٹریفک آفیسران کی تعیناتی پر شہریوں کو ٹریفک جام سے نجات مل سکتی ہے

متعلقہ عنوان :