آئیسکو میں وزارت کی من مانیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کیلئے لاوا پکنے لگا

بورڈ اجلاس میں واپڈآفس لاہور کی تعنیاتی پر تشویش کا اظہار ،

اتوار 10 اپریل 2016 15:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 اپریل۔2016ء) آئیسکو میں وزارت کی من مانیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے کیلئے لاوا پکنے لگا ہے۔ غیر متوقع بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں وزارت کے خلاف کافی آمادگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن کو آئیسکو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز غیر متوقع بورڈ آف گورنرز کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں آئیسکو کی کارکردگی سمیت اس میں نئے کئے جانے والے فیصلوں پر غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ ڈی جی ایچ آر کی آسامی پر لاہور واپڈا کے ایک آفیسر کی تعیناتی اور اسے ایڈیشنل چارج دینے پر غور کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جب آئیسکو میں سینئر افسران موجود ہیں تو پھر باہر سے کسی ایسے آفیسر کی تعیناتی جو کہ آئیسکو افسران سے جونیئر ہے اور وہ لاہور میں بیٹھ کر یہاں کے معاملات کی دیکھ بھال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :