اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق خاتون سمیت تین افراد زخمی

اتوار 10 اپریل 2016 14:47

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) اوکاڑہ میں جی ٹی روڈ پر ٹرک اور کار میں ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ کے جی ٹی روڈ پر کار کی سامنے سے آنیوالے ٹرک سے ٹکر ہو گئی حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں لاہور ہسپتال منتقل کر دیالاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔

متعلقہ عنوان :