کوٹئہ قانون نافذ کر نے والے اداروں کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد مارے گئے اسلحہ برآمد

ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی میں ملوث تھے

اتوار 10 اپریل 2016 14:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ، اسلحہ برآمد کرلیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترقی بائی کے علاقے رند گڑھ میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، جونہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک کمپاؤنڈ سے مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی ۔

(جاری ہے)

جوابی فائرنگ سے 3 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ہلاک ہونے والوں کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرد اغواء برائے تاوان ، ٹارگٹ کلنگ ، سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے