آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں

محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ کی دریاوٴں ، ندی نالوں کے قریب آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اتوار 10 اپریل 2016 14:45

آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بڑھ ..

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات بڑھ گئیں محکمہ موسمیات نے مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں مشکلات بڑھ گئیں آزاد کشمیر کے دریاوٴں میں پانی کے بہاوٴ میں اضافہ ہونے سے انتظامیہ نے دریاوٴں ، ندی نالوں کے قریب آباد لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان کے علاقے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے خوف زدہ لوگوں نے محفوظ مقامات کا رخ کرلیا ۔ چکیسر میں خوراک اور بشام میں پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔ گلگت کے بعض علاقوں میں سات روز بعد بھی بجلی کی سپلائی بحال نہ ہوسکی ۔ پاک فوج کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :