ساکران کے قریب مسافر بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق خواتین اور بچوں سمیت 20افراد زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور راستہ بھول کر اس طرف آنکلا تھا پولیس

اتوار 10 اپریل 2016 14:43

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 اپریل۔2016ء) ساکران کے قریب مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت 20 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق کراچی سے شاہ نورانی جانے والی بس حب کے قریب ساکران میں تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی حادثے کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی لوگوں نے سول اسپتال حب منتقل کردیا جہاں طبی عملے نے 3 زخمیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کا ڈرائیور راستہ بھول کر اس طرف آنکلا تھا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی سے ہے۔ لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :