سی ٹی او نے 3 انسپکٹر زسمیت18 وارڈنز کو بحال کردیا

بحال ہونے والے وارڈنز کو مختلف سیکٹرز میں تعینات کردیا گیا،ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،طیب حفیظ چیمہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے03 ٹریفک انسپکٹرزسمیت18 ٹریفک وارڈنز کو بحال کرکے مختلف ٹریفک سیکٹرز میں تعینات کردیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کارلائی جائیں،فرائض میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

طیب حفیظ چیمہ نے گزشتہ دنوں معطل کئے گئے ٹریفک انسپکٹر زعطاء محمد،محمد افضل ،سردار محمد،ٹریفک وارڈنز جمیل ،اعظم ،فیض ،ظفر ،وقاص ،بابر،مقصود ،نوید،ذیشان ،اجمل ،عمران ،وحید،ندیم ،خرم اور کانسٹیبل طفیل کو بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ فرائض میں کوتاہی اور شہریوں سے ناروا سلوک اختیار کرنے والے اہلکاروں سے ہرگز کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ سی ٹی او نے کہا کہ وارڈنز سڑکوں پر عوام کی خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں اور دوران ڈیوٹی عوام سے انتہائی نرم اور شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک کی روانی پر بھر پور توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :