عوامی نیشنل پارٹی کی ینگ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر شیلنگ، لاٹھی چارج کی مذمت

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی با چا خان مرکز سے جاری کر دہ صوبائی بیان میں ینگ ڈاکٹرز کے پرامن احتجاج پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور اس کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے ڈاکٹروں پر ایف آئی آر کی مذمت کر تے ہوئے اسے حکومت کی ناکامی اورعدم دلچسپی سے تعبیر کیا ڈاکٹروں کے ہڑتال کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کے علاج معالجے اور اوپی ڈیز بند ہونے سے مشکلات ومصائب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ احتجاجی ڈاکٹروں کے مطالبات پر تا حال صوبائی حکومت اورمحکمہ صحت کے اعلیٰ ذمہ داران کی طرف سے کوئی یقین دہانی نہیں کرائی جا سکی صوبائی بیان میں حکومت کی اس سرد مہری کو عوام دشمن اقدام سمجھتے ہوئے ہڑتالی ڈاکٹروں کے جائز مطالبات پر فوری پر عملدرآمد کر تے ہوئے غریب نادار مریضوں کی بہتر سہولیات کیلئے جنگی بنیادوں پر ایمر جنسی ، او پی ڈی، لیب ، سٹی سکین، ایم آر آئی، مشینوں سمیت ضروری آلات کی قلت کو دور کیا جائے بیان میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ حکومت اور اس میں شامل جماعتیں پہلے100 دن اور50 دن کی کارکردگی پر پرنٹ والیکٹرانک میڈیا میں سرکاری خزانے سے کروڑوں روپے کے اشتہارا ت کی مد میں خرچ کر چکے ہیں جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہے قوم کی مسیحا اپنے مطالبات کے لئے سڑکوں پر بیٹھے احتجاج کر رہے ہیں یہی صورتحال محکمہ تعلیم کا ہے تمام سرکاری کالج اور سکولز تمام تر سہولیات سے محروم ہے بیان میں ڈاکٹروں سے غریب مریضوں کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایمر جنسی اور او پی ڈی میں ڈیوٹی سرانجام دینے کی اپیل کی گی ہے۔

متعلقہ عنوان :