حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹرزپرتشدداور گرفتاری قابل مذمت، جمہوری دور میں آمریت کے ہتھکنڈے دانشمندی نہیں ، مولانا عبدالحق ہاشمی

کرپشن فری بلوچستان وقت کی اہم ضرورت ہے ،سب ملکر بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے تو مسائل حل ہوگی پانامہ لیکس کے بعدا ٓئی ایم ایف ورلڈبنک سے قرضوں کے اسکینڈلزبھی سامنے آئیں گے کہ ملک وقوم کے نام پر قرضے کس کے اکاؤنٹ میں جارہے ہیں کرپشن کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ملک کے وسائل چند خاندان ہڑپ کر جائیں گے، صوبائی امیر جماعت اسلامی

ہفتہ 9 اپریل 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت کا ہڑتالی ڈاکٹرزپرتشدداور گرفتاری قابل مذمت ہے جمہوری دور میں آمریت کے ہتھکنڈے دانشمندی نہیں ۔کرپشن فری بلوچستان وقت کی اہم ضرورت ہے ۔سب ملکر بدعنوانی کا خاتمہ کریں گے تو مسائل حل ہوگی پانامہ لیکس کے بعدا ٓئی ایم ایف ورلڈبنک سے قرضوں کے اسکینڈلزبھی سامنے آئیں گے کہ ملک وقوم کے نام پر قرضے کس کے اکاؤنٹ میں جارہے ہیں کرپشن کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ورنہ ملک کے وسائل چند خاندان ہڑپ کر جائیں گے۔

ان خیالات کاا ظہار انہوں نے دورہ زیارت کے دوران جماعت اسلامی کے ذمہ داران سے گفتگوکے دوران کہی ان کے ہمراہ مفتی امان اللہ زیارتوال ، عبدالحنان کاکڑ ودیگر بھی تھے انہوں نے کہا کہ قومی دولت لوٹنے ،بیرون ملک منتقل کرنے والوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے بدقسمتی سے آج تک حکومتی سطح پر لوٹ مار کرنے والوں میں سے کسی کا احتساب نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے اب کرپشن کرنے والوں نے لوٹ مار کو اپنا حق سمجھ لیا ہے جماعت اسلامی کرپشن سے پاک ملک گیر منظم سب سے بڑی اسلامی پارٹی ہے ہم کرپشن زدہ حکمرانوں کو بے نقاب اور کرپشن کے خلاف عوامی شعور بیدارکریں گے ۔

(جاری ہے)

مغرب کو خوش کرنے کیلئے سیکورلرزم کا پرچار کرنے والے قوم کے خیر خواہ نہیں جس نے بھی پاکستان میں اسلام کے تشخص کو پامال کیا وہ نہ تو دنیا میں سْرخ رو رہے گا اور نہ آخرت میں اْسے جائے پناہ ملے گی۔کرپشن کے خلاف مہم کی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے ۔ پاکستان میں عدالتی، حکومتی ،انتخابی اور مالی واخلاقی کرپشن عروج پر ہیں کسی سطح پر بھی کرپشن رکھوانے والا نہیں جس کی وجہ سے عوام کا پیسہ کرپشن کی نظر ہورہاہے اورملک وقوم کی دنیا بھر میں رسوائی وبدنامی بھی ہورہی ہے ۔

کرپشن کا خاتمہ اوراسلامی حکومت کے قیام ہمار ی ترجیحات میں شامل ہے ۔ نظریاتی، اسلامی مملکت کے خلاف سیکولر بے دین عناصر کی سازشیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان کے قیام کا مقصد سیکولر اور لبرل ازم نہیں بلکہ قرآن و سنت کا نفاذ تھا۔