ایگزیکٹو ایم بی اے،ایم پی اے داخلہ کیلئے انٹری ٹیسٹ13 اپریل کو ہوں گے
ہفتہ 9 اپریل 2016 21:58
اِسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے کامن ویلتھ آف لرننگ کے اشتراک عمل سے شروع کئے گئے ایگزیکٹو ایم بی اے / ایم پی اے پروگرام میں داخلہ کے لئے انٹری ٹیسٹ 13۔اپریل 2016ء کو دن دس( 10) بجے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس اسلام آباد کے اکیڈمک کمپلیکس میں اور ایبٹ آباد، رحیم یار خان گوجرانوالہ،کراچی، لاہور ، ملتان، پشاور، ساہیوال کوئٹہ اور سرگودھا میں ایک ساتھ منعقد ہوں گے۔
انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے اُمیدواروں کو خطوط ارسال کر دئیے گئے ہیں۔(جاری ہے)
جن امیدواروں کو اب تک کال لیٹرز موصول نہ ہوئے ہوں انہیں چاہئیے کہ وہ اپنے قریبی علاقائی دفتر سے رجوع کریں علاوہ ازیں ایم بی اے/ایم پی اے ایگزیکٹیو پروگراموں میں داخلہ کے لئے درخواست دینے والے اُمیدواروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 13۔اپریل کو خط میں دئیے گئے مقام پر ٹیسٹ کے لئے پہنچیں۔ایسے اُمیدوار جو داخلہ کے اہل ہیں لیکن اُنہیں انٹری ٹیسٹ میں شمولیت کے لئے خطوط نہ ملے ہوں ، انہیں چاہئیے کہ وہ بھی ٹیسٹ کے لئے مقررہ تاریخ اور وقت پر اپنے قریبی امتحانی مرکز میں پہنچ جائیں۔ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرستوں میں نام شامل ہونے پر اُنہیں ٹیسٹ میں شمولیت کی اجازت دے دی جائے گی۔ ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.