اے این پی کا ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے خلاف لوئر دیر میں اے پی سی منعقد کرنے کا اعلان

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ کے نفاذ اور حالیہ سیلاب میں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی عدم توجہ کے خلاف لوئر دیر میں آ ل پارٹیز کانفرنس منعقدکرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی نے مرکزی اطلاعات زاہد خان کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق اے این پی نے کل 10اپریل دن دو بجے لوئر دیر میں تمام سیاسی جماعتوں کے صوبائی قائدین کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

کانفرنس میں مسلم لیگ ن ، پی پی، جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، قومی وطن پارٹی، جے یو آئی کے منتخب ممبران پارلیمنٹ ، سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ مالاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے بلدیاتی ، ضلعی ، تحصیلی و مقامی منتخب اراکین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :