ملکی تاریخ میں پہلی بار انجینئرز سروس سٹرکچر تیار ہو گیا

پلاننگ کمیشن سے منظوری کے بعد اگلے ماہ کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیا جائیگا

ہفتہ 9 اپریل 2016 21:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) ملکی تاریخ میں پہلی بار انجینئرز سروس سٹرکچر تیار ہو گیا ،پلاننگ کمیشن سے منظوری کے بعد اگلے ماہ کابینہ کو حتمی منظوری کیلئے بھجوا دیا جائے گا ۔ یہ بات انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی) لاہور سنٹر میں ویب سائٹ کا افتتاح کے موقع پر ترجمان پلاننگ کمیشن امیر ضمیر خان اور چیئرمین آئی ای پی ڈاکٹر اشرف نے کہی ۔

ویب سائٹ کا آغاز چیئرمین آئی ای پی لاہور سنٹر ڈاکٹر محمد اشرف نے کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پلاننگ کمیشن امیر ضمیر کا کہنا تھا کہ کس قدر افسوس ناک بات ہے کہ پاکستان میں انجینئر کا سروس ڈھانچہ ہی موجود نہیں تھا تاہم اب دو تین ماہ میں لاگو ہو جائے گا ۔چیئرمین آئی ای پی ڈاکٹر اشرف نے کہا کہ اس ملک میں انجینئرز کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نئی ویب سائٹ تیار کرلی گئی ہے جسے پاکستان کے تمام انجینئرنگ اداروں کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔اس موقع پر انجینئر میاں سلطان محمود ،ساجد رضا ،رانا طارق اور دیگر انجینئرز نے بھی خطاب کیا اور آئی ای پی کی اس کاوش کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :