کراچی ، حیدرآباد، کوئٹہ ، لاہور میں مقیم کشمیریوں کو ووٹ کے حق سے محروم رکھناقابل مذمت ہے ،چوہدری ظفراقبال
ہفتہ 9 اپریل 2016 19:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) تحریک انصاف آزاد کشمیر سندھ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں کو ایک سازش کے تحت ووٹ کے حق سے محروم رکھنا نہ صرف تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا بلکہ انسانی حقوق کی پامالی کے زمرے میں بھی آتا ہے ۔ ہمیں ایک طرف سات لاکھ بھارتی فوج سے سامنا ہے اور دوسری طرف تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں بیٹھے ہوئے نو سربازیوں اور ٹھگوں سے پالا ہے ۔
اگر این او سی کی شرط فوراً ختم نہ کی گئی تو کراچی کوئٹہ، حیدرآباد ، لاہور پریس کلبوں کے سامنے مظاہرے کئے جائیں گے اور جس سے آزاد کشمیر اور وفاق کی گورنمنٹ کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگا۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر مہاجرین کی نشستوں پر نہ صرف مقابلے کرے گا بلکہ نشستیں جیت کر آزاد کشمیر میں ایک صاف اور شفاف حکومت قائم کرے گی۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے ٹکٹ سے جموں ون سے الیکشن لڑنے کا خواہشمند ہوں جس کے لیے درخواست پارلیمانی بورڈ کو ارسال کردی ہے ۔
مجھے امید ہے پارلیمانی بورڈ ٹکٹ کا فیصلہ میرٹ پر کرے گی۔ 13مارچ کو کراچی میں تحریک انصاف آزاد کشمیر کنونشن کا انعقاد کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیر غیر مشروط طور پر میری حمایت میں ہیں اور میں نشست جیتنے کے لیے پرعزم ہوں ۔ کراچی میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں کی آباد کاری ، حصول روزگار کشمیریوں کے لیے علیحدہ قبرستان کے لیے اراضی میری پہلی ترجیح ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.