چانڈیوقوم میں بیداری کی لہر خوش آئند ہے،امن کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،محبوب علی چانڈیو

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:56

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)سندھ چانڈیو ویلفیئر ایسوسی ایشن (سچوا) کے سالانہ امن کنونشن کی کامیابی پر ضلع وسطی کراچی کے صدر محبوب علی چانڈیو،سکندرچانڈیو، اکبر چانڈیو، میر ساحل چانڈیو، جمال چانڈیو، منظورچانڈیو، ساون چانڈیو، عمران چانڈیو، ابراہیم چانڈیو اور دیگر عہدیداران نے نوابزدہ برہان خان چانڈیو، نوابزادہ ریحان خان چانڈیو، نوابزادہ لشکرخان چانڈیو،سچواکے وائس چیئرمین عبدالملک چانڈیو،جنرل سیکریٹری صاحب خان چانڈیو، طالب چانڈیو ،مولوی قاسم چانڈیواور دیگر رہنماؤں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کنونشن کی کامیابی سے ثابت ہوگیاکہ چانڈیو قوم بیدارہے اور اپنے بھائیوں کی فلاح وبہبودکے لئے متحد اور منظم ہے۔

محبوب علی چانڈیونے اپنے خطاب میں کہاکہ چانڈیوقوم میں بیداری کی لہر خوش آئند ہے، امن کنونشن کے کامیاب انعقاد پر تمام منتظمین اور نوابزادگان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ صوبے کے ہر شہر اور ہر ضلعے میں چانڈیوقوم کے افراد کی الیکشن میں کامیابی اور نمائندگی قابل فخراور اس بات کا ثبوت ہے کہ چانڈیو قوم ہر علاقے میں موجودہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے اتحاد کو مزید مستحکم کریں گے اور ہر سطح پر چانڈیوقوم کا پیغام پہنچائیں گے۔کراچی میں بھی سندھ سطح کا کنونشن منعقد کیاجائے اور قوم کو منظم اور متحد کیاجائے۔