سکھر، پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس کی تربیت مکمل ،جوانوں نے عملی مظاہرہ کیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) سکھر میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پولیس کے جوانوں کو دی جانے والی تربیت کا آخری روز، جوانوں نے عملی مظاہرہ کر کے دکھا دیا ، اب ہم دہشتگردوں کے سرکچل سکتے ہیں ، جوانوں کی جانب سے عزم کا اظہار ، اس طرح کی تربیتی کیپموں سے پولیس کا مورال بلند ہوگا، ڈی آئی جی و ایس ایس پی سکھر، اہلکار خود بھی قانون کی پاسداری کریں تو وہ اس پر عمل بھی کراسکتے ہیں ، جی اوسی پنو عاقل کی جوانوں کو تقلین ، بہترین کا رکردگی کھانے والے جوانوں کو میڈلز بھی دیئے گئے تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ و دیگراضلاع سے تعلق رکھنے والے پو لیس کیایک سو اٹھا ئیس جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے دی جا نے والی چار ہفتوں کی تربیت اختتام پذیر ہو گئی اختتامی تقریب کے دوران جوانوں نے ٹریننگ کیمپ کے دوران دی جا نے والی سول ڈیفنس، وی آئی پیز کی سیکیو رٹی اور دہشتگردوں سے نمٹنے کی تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا جس کو شرکاء نے پسندکیا اور انہیں دادبھی دی اختتامی تقریب کے دوران جوانوں نے اس عزم و حوصلے کا اظہار کیا کہ پاک فوج سے تربیت کے بعد اب وہ اس قابل بن گئے ہیں کہ وہ دہشتگردوں کے سر کچل سکیں ڈی آئی جی سکھر اظہر رشید اور ایس ایس پی سکھر تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکا روں کی اس تربیت سے ان کا مورال بلند ہوگا اور وہ دہشتگردی کے ساتھ ساتھ دیگر جرائم سیبھی باآسانی نمٹ سکیں گے ایس ایس پی تنویر تنیو کا کہنا تھا کہ پو لیس کے ٹریننگ مینوئل کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) پنو عاقل چھا ؤ نی میجر جنرل فیض حمید نے اس مو قع پر تربیت حاصل کرنے والے اہلکا روں کو بھی مباک باد دی اور انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے فرائض پو ری ایما ندرای کے ساتھ انجام دیتے ہو ئے سب سے پہلے خود قانون کی پاسداری کریں اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو لو گوں سے اس پر عمل کس طرح کرواسکین گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دنیامیں قانوں نافذ کرنے والے اداروں کا کردار پا نچ فیصد ہے جبکہ ہما رے یہان تو پچانوے فیصد قانون ہی مو جود نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ جب جب ملک کی ترقی کے لیے پاک چائنہ راہداری جیہسے منصوبے آتے ہیں تو ملک کے دشمن اس کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کو ششیں کر تے ہیں ملک کے عوام اور قانون نافذ کرنے وا لے ادارے مل کر چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں اس مو قع پر انہوں نے تربیت کے دوران بہتر کا رکردگی دکھانے والے پولیس کے جوانوں کو میڈلز بھی دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :