باچا خان اور ولی خان کی قربانیاں رنگ لے آئی ہیں،قوم پرستی کی ہوا چل پڑی ہے، حیدر خان ہوتی
سی پیک ، مردم شماری ، امن و امان ،تعلیم جیسے مسائل پر صوبے کے مفادات داؤ پر لگ گئے ہیں پختون بیدار ہوچکے ہیں،جھوٹے دعوؤں میں نہیں آئینگے،صدر عوامی نیشنل پارٹی
ہفتہ 9 اپریل 2016 19:51
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی ایم این اے نے کہاہے کہ پختون قوم بیدارہوچکی ہے باچاخان اور رہبرتحریک خان عبدالولی خان نے پختونوں کے باہمی اتفاق اور اتحاد کے لئے جو جدوجہد شروع کی تھی اب وہ تحریک رنگ لے آئی ہے پختون کسی کے جھوٹے دعووٴں اور وعدوں میں مزید نہیں آئیں گے۔
وہ علاقہ جبر میں جے یو آ ئی تحصیل مردان کے سا بق سیکر ٹری اطلاعات با چا خان اور فا طمہ میں پی ٹی آ ئی کے کو نسلر مختیار ،کو نسلر عبدا للہ ،جے یو آئی کے کونسلر جان محمد ،جما عت اسلا می کے کونسلر حیات خان ،کونسلر زوار حسین ،بہادر شیر اور خا ن شیر کے سا تھیو ں سمیت اے این پی میں شمو لیت کے موقع پر جلسو ں سے خطاب کررہے تھے۔(جاری ہے)
پا رٹی کے صوبائی نائب صدر جاوید یوسفزئی ،ضلعی جنر ل سیکر ٹری لطیف الر حمن،فنا نس سیکر ٹری منیر خان اورضلع کونسل کے ممبرحا جی نعیم انوربھی اس موقع پر موجود تھے ۔
حیدرخان ہوتی نے کہاکہ عمران خان صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل اور ایشوز سے لاتعلق پر مبنی رویے پر گامزن ہیں۔ صوبے کے حالات بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔ سی پیک ، مردم شماری ، امن و امان اور تعلیم و صحت جیسے ایشوز پر صوبے کے مفادات داوٴ پر لگے ہوئے ہیں تاہم دونوں حکومتوں کو صوبے اور فاٹا کے معاملات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔2018میں تمام صوبے کے اختیارات بنی گالہ سے واپس لے کر دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں خیبرپختون خوا وزیراعظم کے انتخاب میں اہم اوربنیادی کردارہوگا۔امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ وفاقی حکومت کی تمام توجہ ، پراجیکٹس اور ترجیحات کا مرکز پنجاب ہے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں جبکہ ہمارے صوبے کی حالت یہ ہے کہ حکمرانوں نے ہمارے اساتذہ ، والدین اور طلباء کے ہاتھوں میں بندوقیں تھمادی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام اور نوجوانوں کو 2013 میں تبدیلی کے نام پر بہکایا گیا تھا تاہم اب صوبے کے عوام اپنے فیصلے پر پچھتارہے ہیں۔اب پختون بیدار ہوچکے ہیں اور وہ کسی کے جھوٹے دعووٴں اور وعدوں میں نہیں آئیں گے انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دور حکومت میں ہرطرف ترقی کا دوردورہ تھا تبدیلی والوں کے دور میں ترقی کا پہیہ رک گیاہے۔ موجودہ دور میں کوئی نیا منصوبہ شروع نہیں کیاگیا بلکہ یہ ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان وزیراعظم بننے کے لئے پنجاب کی سیاست کررہے ہیں جبکہ میاں نوازشریف اپنی کرسی بچانے میں لگے ہوئے ہیں دونوں کو پختون قوم کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.