Live Updates

عمران خان نے رائیونڈ کی طرف مارچ یا دھرنا دیا تو حکومت حرکت میں آئیگی‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:51

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان نوجوان نسل کو گمراہ کر رہے ہیں، رائیونڈ کی طرف مارچ یا دھرنا دیا تو حکومت حرکت میں آئے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کے باعث عمران خان کے پاس کوئی اور ایجنڈا نہیں ا س لئے وہ بے بنیاد باتوں کو اچھال رہے ہیں۔ عمران خان نوجوان نسل کو صحیح راہ دکھانے کی بجائے انہیں گمراہ کر رہے ہیں۔ رائیونڈ کی طرف مارچ یا دھرنا دیا تو حکومت حرکت میں آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کس حیثیت میں سرکاری ٹی وی پر خطاب کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :