سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور میں مقبرہ جہانگیر عوام کیلئے بند کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 19:44

سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور میں مقبرہ جہانگیر عوام کیلئے بند کر دیا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور میں مقبرہ جہانگیر عوام کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے معروف تفریحی مقام گلشن اقبال پارک میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سے اب ایک مرتبہ پھر سے لاہور کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی انٹیلی جنس اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں اور سیکورٹی خدشات کے باعث لاہور کے معروف تفریحی مقام جہانگیر کے مقبرہ کو عوام کیلئے غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :