وفاق ضلع کرک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پوری تندہی سے خدمت کر رہا ہے رحمت سلام خٹک

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:43

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی رحمت سلام خٹک نے کہا ہے کہ وفاق ضلع کرک کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پوری تندہی سے خدمت کر رہا ہے وزیر اعظم کی جانب سے پاسپورٹ آفس کا قیام ضلع کرک کے عوام کے لئے انمول تحفہ ہے جس کا افتتاح ماہ رواں کی 13تاریخ کو انجینئر امیر مقام کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرک پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ آفس ضلع کرک کے عوام کا دیرانہ مطالبہ تھا جو وزیر اعظم پاکستان ہماری کوششوں س ضلع کرک کے عوام کیلئے پورا کر دیا انہوں نے کہا کہ ضلع کرک انڈس ہائی وے سپنہ خونی موڑ کو ختم کرکے متبادلہ راستہ تعمیر کرنے کیلئے 84کروڑ روپے اور کڑپہ کرک انڈس ہائی وے موڑ ختم کرکے متبادلہ راستہ تعمیر کرنے کیلئے 18کروڑ روپے کی منظوری دی ہیں انہوں نے کہا کہ صابر آباد گریڈ یشن اور سراج بابا گریڈیشن پر جلد کام مکمل ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ بہت جلد بینظیر انکم سپورٹ پروگروام دوبارہ نئے کارڈ کا اجراء شروع ہو جائیگا جس سے غریب عوام مستفید ہونگے انہوں نے کہا کہ ہماری مثبت اور عوام دوست پالیسوں کی وجہ سے قدآور شخصیات پارٹی میں شامل ہو رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :