اشتہا ری مجرمان کی فوری گرفتاریوں کیلئے کر یک ڈاؤن جاری رکھا جائے

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی کی ہدایت

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے ہدایت کی ہے کہ اشتہاری مجر مان کی فوری گرفتاریو ں کیلئے بڑ ے پیما نے پر کر یک ڈاؤ ن جا ری رکھا جائے، شہر میں پٹر ولنگ کے نظا م کو مزید سخت کیا جا ئے تا کہ جر ائم کا خا تمہ یقینی بنا یا جا سکے۔ انہو ں نے تما م پولیس افسران کو 11پر یل تک مجرمان اشتہا ری کی گرفتار ی کا ٹا سک دیتے ہو ئے کہا کہ وہ اپنی کا ر کر دگی بہتر بنا ئیں ۔

کا م نہ کر نے والے افسران و اہلکاروں کو فوری طو ر پرعہدوں سے ہٹا دیا جائے۔شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے دن رات کا م کرنا ہو گا ، وفا قی پولیس نے گزشتہ آ ٹھ دنو ں کے دوران 160مجرمان اشتہا ریو ں کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطا بق وفا قی وزیر داخلہ چوہد ری نثار علی خا ن کے احکا مات کی روشنی میں ہفتہ کے روز ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی نے ریسکیوون فائیو کے دفتر میں اشتہا ری مجرمان کی گرفتار ی کے حو الے سے پولیس کے اجلا س سے خطا ب کیا۔

اجلاس میں ایس پی انو سٹی گیشن ،تما م زونل ایس پیز ، ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے کہا کہ اغو اء ، اغواء بر ائے تاوان، ڈکیتی اور قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں اشتہا ری قرار دئیے گئے مجرمان کاڈیٹا اپ ڈیٹ کر تے ہو ئے ان کی جلد از جلد گرفتار یوں کے لیے فوری اقداما ت کئے جا ئیں۔

انہو ں نے تما م افسران کو 11پر یل تک مجرمان اشتہا ری کی گرفتار ی کا ٹا سک دیا اور کہا کہ اپنی کا رکر دگی بہتر بنا ئیں، کا م نہ کر نے والے افسران و اہلکا روں کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ ملزم چاہئے جتنا ہی با اثر کیو ں نہ ہو قانو ن کی گرفت سے نہیں بچنا چاہیے ۔تما م ایس پی صاحبان اشتہا ریو ں کی گرفتار یو ں کے عمل کی خو د نگر انی کر یں ۔

تا کہ جر ائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہر ے میں لایا جا سکے۔انہو ں نے کہا کہ وفاقی دارالحکو مت کو جر ائم سے پاک کر نے کیلئے پٹرولنگ کے نظا م کو مزیدمو ثر بنا نا ہو گا ، دوران پٹرو لنگ جر ائم پیشہ افراد پر کڑ ی نظر رکھی جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ جو پولیس افسر پیشہ وارانہ فرائض میں مسلسل غفلت اور کوتاہی کا مظا ہر ہ کر رہے ہیں اب ان کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا ،انہو ں نے کہا کہ شہریوں کے اعتماد پر پو را اترنے کے لیے قا نو ن کی عملداری کو یقینی بنا یا جا ئے اور دن رات ایک کرکے عوام کے جا ن و ما ل کی حفا ظت کی جا ئے ۔

وفا قی پولیس نے اشتہا ری مجرمان کے خلاف چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران گزشتہ آ ٹھ دنو ں میں 160 اشتہاریوں کی گرفتار ی عمل میں لائی ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا کہ اس مہم کو مزید مو ثر بنا نے اور مجرمان کو گرفتار کر نے میں مزید تیز ی لا ئی جا ئے ، آ ئندہ جس افسر کی کا رکر دگی نا قص ہو گی اس کے خلاف سخت محکما نہ کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :