رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ محاصل اکٹھا کرنے کا ہدف پورا کیا جائے

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایف بی آر حکام کو ہدایت

ہفتہ 9 اپریل 2016 19:41

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کو محاصل اکٹھا کرنے کی غرض سے رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ اہداف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایت ہفتہ کو یہاں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں ایک اجلاس کے دوران جاری کی گئی۔ اجلاس میں ایس آر اوز واپس لینے، تیسرے اور آخری مرحلہ کے بارے میں غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ہدف پورا کرنے کیلئے محاصل اکٹھا کرنے کی غرض سے ایف بی آر کو خاطر خواہ کوششیں کرنے کو کہا۔ اجلاس میں اس ماہ کی 15 سے 17 تاریخ تک واشنگٹن میں ہونے والے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس کیلئے تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور واشنگٹن میں اعلیٰ امریکی قیادت اور دیگر ممالک کے وزراء خزانہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :