ہوٹل کے بستر پر ایسا ویلکم نوٹ پاکر آپ ضرور ہوٹل والوں کو برا بھلا کہیں گے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 9 اپریل 2016 19:36

ہوٹل کے بستر پر ایسا ویلکم نوٹ پاکر آپ ضرور ہوٹل والوں کو برا بھلا کہیں ..

جب بھی ہوٹل کے کسی کمرے میں داخل ہوں اور کوئی غیر متوقع چیز، جیسے گندی چادریں یا دوسرا کباڑ، آپ کے بستر پر ہو تو آپ کو یقیناً برا لگے گا۔ لیکن ایک ہوٹل کے مہمان نے دعویٰ کیا ہے کہ اسےبیڈ سے ایسا خفیہ نوٹ ملا ہے، جو کسی کی بھی نیند اڑا سکتا ہے۔
ہوٹل کے اس مہمان نے ہوٹل کے نوٹ پیڈ پرلکھے ہوئے ایک خط کی تصویر پوسٹ کی ہے۔یہ خط ہوٹل کے اسی کمرے میں ٹھہرنے والے پچھلے مسافر نے لکھ کر بستر میں رکھا تھا۔

(جاری ہے)

اس خط میں لکھا تھا”اگر آپ اس کو پڑھ رہے ہیں تو ہاؤس کیپر نے آپ کی بیڈ شیٹ تبدیل نہیں کی”۔
کچھ لوگوں کے مطابق یہ خط اس مسافر نے خود سے لکھ کر اس کی تصویر پوسٹ کی ہے۔ اس خط پر میریٹ ہوٹل کا لوگو بنا ہوا ہے۔ میریٹ ہوٹل نے اس خط پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس آن لائن گردش کرتے ہوئے اس خط کی تصدیق کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ۔جب بھی کوئی مہمان کسی حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتا ہے تو ہوٹل اس کی شکایت فوراً ہی دور کر دیتا ہے۔