پاکستانی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 19:34

پاکستانی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء)پاکستانی کار ساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقامی کار ساز کمپنیوں کی جانب سے ملک میں فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سوزوکی کی مختلف گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 20 ہزار روپے تک، ٹیوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 60 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔

اس حوالے سے کار ڈیلرز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے باعث کاروبار شدید متاثر ہو گا۔ پہلے ہی ٹیکسوں کی بھرمار کے باعث گاڑیوں کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے۔ جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کمپنیوں کی جانب سے حکومت سے اجازت طلب کیے بنا ہی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔