Live Updates

عمران خان کا چوہدری نثار کی پیش کش کا خیر مقدم، پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کے نام کی تجویز دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اپریل 2016 18:57

عمران خان کا چوہدری نثار کی پیش کش کا خیر مقدم، پانامہ لیکس معاملے کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 اپریل2016ء) عمران خان نے پانامہ لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے شعیب سڈل کے نام کی تجویز دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے پانامہ لیکس کے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے سے کروانی کی پیش کش کی گئی ہے۔ چوہدری نثار کی جانب سے عمران خان کو ان کے پسند کا افسر تعینات کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار علی خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر اپوزیشن ایف آئی اے کی تحقیقات چاہتی ہے تو وہ تیار ہیں۔ عمران خان اپنی پسند کا افسر نامزد کریں وہ اسے مکمل اختیارات دینے کو تیار ہیں۔چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے منفی رویے کی وجہ سے کمیشن کی تشکیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔ الزام تراشی بند کی جائے تا کہ کوئی جج کمیشن کی سربراہی قبول کرے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے رد عمل دیا گیا ہے۔ عمران خان نے چوہدری نثار کی پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات شعیب سڈل کی زیر نگرانی کروائی جائیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات