وزیر اعظم کی اچانک جامعہ اشرفیہ لاہور آمد ،مولانا محمد عبیداللہ کی وفات اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے ساتھ ہمارے خاندان کے دیرینہ تعلق ہے عرصہ دراز تک یہاں نماز جمعہ پڑھتا رہا ہوں، محمد نواز شریف

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف بغیر سکیورٹی اور پروٹو کول کے اچانک جامعہ اشرفیہ لاہور میں پہنچ گئے۔ جامعہ اشرفیہ میں وزیر اعظم نواز شریف نے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم، قاری احمد عبید، قاری ارشد عبید، امجد عبید اور حافظ اسعد عبید سمیت دیگر علماء سے مولانا محمد عبیداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ اشرفیہ کے ساتھ ہمارے خاندان کا دیرینہ تعلق اور دُعاؤں کا کا مرکز ہے۔

(جاری ہے)

عرصہ دراز تک میں اپنے والد مرحوم اور بھائیوں کے ساتھ یہاں جامعہ اشرفیہ لاہو رمیں جمعہ کی نماز پڑھتا رہا ہوں۔ حضرت مولانا محمد عبیداللہ او رمولانا عبدالرحمن اشرفی کی خوبصورت تلاوت اور تقریر ابھی تک میرے کانوں میں گونج رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا عبیداللہ جیسی عظیم ہستیاں اور بلند پایہ عالم صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا محمد عبیداللہ کی وفات سے ملک کے ایک نامور، جید عالم دین سے محروم ہو گیا اُن کا علمی فیضان قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی۔

متعلقہ عنوان :