تیمرگرہ، پولیس تھانہ معیارنے گھرڈکیتی واردات میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتارکرکے میڈیاکے سامنے پیش کردیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:43

تیمرگرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) پولیس تھانہ معیارنے گھرڈکیتی واردات میں ملوث تین رکنی گروہ کو گرفتارکرکے میڈیاکے سامنے پیش کردیا،جبکہ ایک ملزم تاحال روپوش ہے ،اس حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر وڈی ایس پی جندول عقیق حسین نے ایس ایچ اومعیار مہمبر خان اور ایڈیشنل ایس ایچ او شاہ فیصل کے ہمراہ پولیس لائن تیمرگرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دوروز قبل پولیس تھانہ معیارکے حدود میں واقع ایک گھرجس کا سربراہ سعودی عرب میں بغرض محنت مزدوری مقیم ہے کے گھرمیں موجود خاتون خانہ اوربچوں کو چوروں کے تین رکنی گروہ نے پستول کے نوک پر یرغمال بناکر انھیں باندھ کر گھرمیں موجود چارہزارسے زائد رقم لیکر فرارہوگئے ،واقعہ کی ایف آئی آرکے اندراج کے بعد پولیس نے دوروز کے قلیل مدت میں واقعہ میں ملوث تین رکنی گروہ میں شامل دوملزمان دوست محمدولد نیاز محمدسکنہ چارمنگواوراحسان اللہ ولد منیرخان سکنہ باربیکاورشہ ڈھیرئی کو گرفتارکرکے انکے قبضہ سے واردات میں استعما ل ہونے والاپستول اور چھینی گئی رقم برآمدکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ،انھوں نے بتایاکہ واردات میں ملوث ایک اورملزم تاحال روپوش ہے ،تاہم وہ بھی جلد پکڑ ا جائیگا،ڈی ایس پی عقیق حسین خان نے میڈیاکو بتایاکہ سماج دشمن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی اورجوکوئی بھی قانون شکنی کا مرتکب ہوگا،وہ قانون کے شکنجہ سے نہیں بچ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :