Live Updates

جہاں عمران خان کہیں گے جلسہ اسی جگہ ہوگا،حلیم عادل شیخ

کرپشن اور اقربا ء پروری سے نفرت کرنے والے عمران خان کے قافلے میں شامل ہوجائیں،رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن اور اقربا ء پروری سے نفرت کرنے والے اب عمران خان کے قافلے میں شامل ہوجائیں ،یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں جہاں عمران خان کہیں گے جلسہ وہی ہوگاجن حکمرانوں نے وطن عزیز کی سا لمیت کو داغدار کیا ہے انہیں معافی نہیں ملنی چاہیئے ۔

وقت آگیاہے کہ ملکی ترقی کے لیے کرپشن زدہ عناصر کو لگام ڈالی جائی،کیونکہ جس انداز میں حکومت نے امن اور ترقی کے نام پر غریبوں کے آشیانے جلا ڈالیں ہیں اس کی جسقدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہوگی،عوام یہ جان لیں کہ ملک میں سیاستدان تو بہت ہیں مگر محب وطن سیاستدان صرف عمران خان ہیں جو صرف اللہ اور عوام کے سہارے سے آگے بڑھ رہے ہیں جس نے کبھی حکمرانوں کی دھمکیوں اور دباؤ پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے کی کوشش نہیں کی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہرجوان اس ملک کا قیمتی سرمایہ ہے جو اس وقت ملک کی ترقی کے جزبے سے سرشار ہے،ہم لوگ اس ملک کی درودیوار اس میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے تحفظ پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غیر مناسب حرکتوں کی وجہ سے آج اس ملک کا ہر شہری پوری دنیا میں بدنام ہوا ہے ۔

جس کے ذمہ دار دھاندلی زدہ حکمران ہیں جن کو گھر بھیجنے کے لیے اس بار ہم نے سڑکوں کا رخ کیا تو پوری قوم ہمارے ساتھ ہوگی یہ ہی وجہ ہے کہ حکومت اس وقت سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اورتحریک انصاف سے ہر طرح کا جمہوری حق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ناکام بنانے کے لیے قوم نے کمر کس لی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے درباری اس وقت جوشیلے انداز میں شریف خاندان کے لیے بیانات پر بیانات دے رہیں ہیں مگر قوم ان لوگوں کے منہ سے سارا سچ سننا چاہتی ہے جنھوں نے قومی دولت سے اپنے زاتی کاروبار کووسعت دی اور کالے دھن کو سفید کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین عمران خان نے جس دن کہا اس دن چاروں صوبوں سے عوام کے قافلے منزل کی طرف نکلنا شروع ہوجائینگے کیونکہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارااصل رہبر عمران خان ہی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات