صارفین روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالہ سے جاری نرخ ناموں کے مطابق خریداری کو یقینی بنائیں، ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 18:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی مارکیٹ کمیٹی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ روزمرہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں کے حوالہ سے جاری نرخ ناموں کے مطابق خریداری کو یقینی بنائیں اور شکایت کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کو فون نمبر 051-4867762 پر اطلاع کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے ہفتہ کو کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو کنٹرول نرخوں پر اشیاء خورد و نوش بالخصوص سبزیوں، پھلوں اور پولٹری مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جناح سپر، سپر مارکیٹ اور کوہسار مارکیٹ میں دکانوں کے کرائے پر مدنظر رکھتے ہوئے علیحدہ ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے جبکہ عام مارکیٹ کیلئے علیحدہ ریٹ لسٹ ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری عام مارکیٹ کی ریٹ لسٹ کے مطابق آلو کی قیمت 18 روپے کلو، پیاز 42 روپے، ادرک 95 روپے، لہسن دیسی 110 روپے، لہسن چائنہ 310 روپے کلو، لیموں 140 روپے کلو، بھنڈی 130 روپے کلو، کدو 35 روپے، بینگن 30، مٹر 86 روپے کلو، ٹنڈہ ولایتی 35 روپے، کھیرا 30، شملہ مرچ 30 سے 35 روپے کلو، سبز مرچ 45 روپے، پھول گوبھی 25 سے 40 روپے، بند گوبھی 16 روپے، کریلا 35 روپے کلو، پالک 10 سے 20 روپے گٹھی، شلجم 35 روپے کلو، ماڑو 20 روپے کلو، اروی 88 روپے کلو، گاجر 40 سے 46 روپے کلو، مرغی شیور 183 روپے کلو اور انڈے 72 روپے فی درجن کے حساب سے نرخ مقرر کئے ہیں۔