بٹ خیلہ میں دکان سے لاکھوں روپے کی گھی چوری، نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، تفتیش شروع

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:56

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء ) بٹ خیلہ میں دکان سے لاکھوں روپے کی گھی چوری، ملاکنڈلیویز نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کی ۔ لیویز پوسٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق ہدایت خان مارکیٹ بٹ خیلہ خوڑ میں واقع محمد اسحاق ولد شاہ وزیر کی دکان کے تالے گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے توڑ کر تین لاکھ روپے مالیت کی گھی ٹین اور ڈبے چوری کرکے لے اڑیں ملاکنڈلیویز نے دکان مالک کی طرف سے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ضلع ملاکنڈ میں چوروں کی سرگرمیاں عروج پر ہے تھانہ میں بنک ڈکیتی کے علاوہ ڈھیری جولگرام ، الہ ڈھنڈ ڈھیری اور دیگر مقامات میں لاکھوں روپے نقدی اور سونا چوری ہوچکی ہے تاہم مقامی انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی جس کی وجہ سے علاقہ کے عوام میں خوف و ہراس کیلہر دوڑ گئی ہے عوام نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ پرویز خٹک ، گورنر ظفر اقبال جھگڑہ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عثمان گل سے ضلع ملاکنڈ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی نوٹس لینیاور انتظامیہ کو چوکس کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :