آل پنشنر ایسو سی ایشن کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 12اپریل کو پشاور میں طلب

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:54

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء ) آل پنشنر ایسو سی ایشن کی صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس 12اپریل کو پشاور میں طلب کیا گیا ۔ اجلاس میں مرکزی اور صوبائی سطح پر جلسے اور مظاہروں کیلئے پرو گرام کو آخری شکل دی جائیگی ۔ تفصیلات کے مطابق آل پنشنرز ایسو سی ایشن ضلع چارسدہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی عبدالسلام عارف منعقد ہوا۔

ا جلا س میں مرکزی چےئرمین جمشید خان ،صوبائی صدر فدا محمد درانی ،حاجی گل حبیب ،نو شیر وان ،فضل واحد،عنایت اللہ ما ما اور کفایت نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 12اپریل بروز منگل صبح دس بجے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2پشاور سٹی میں صوبائی مجلس عاملہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں مرکزی اور صوبائی سطح پر جلسے ،جلوسوں اور مظاہروں کیلئے پروگرام کو آخری شکل دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خواہ نے سفید پوش بوڑھے اور ظعیف العمر افراد جنہوں نے جوانی صوبے کے حدمت میں گزاری اور اب بار بار وزیر اعلی سے ملاقات کی درخواستیں کرنے کے باوجود وزیر اعلی ملا قات کا وقت نہیں دے رہے ہیں۔ مقررین نے کا کہا کہ کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر پنشن میں 50فی صد اضافہ کیا جائے ،میڈیکل الاؤنس میں سو فیصد اضافہ کیا جائے ۔ بیوہ خواتین کا پنشن سو فیصد کی جائے ۔ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کیلئے 30فی صد کوٹہ مقرر کیا جائے،ایجوکیشن فاؤنڈیشن ،گروپ انشورنس ،بنولینٹ فنڈ سے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے مر اعات کا اعلان کیا جائے اور آئندہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کیلئے حصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :