ہمیں آئین کی بالا دستی کو برقرار رکھنے کے عہد کی تجدیدکرنی ہوگی ، آئین کی جمہوری پارلیمانی اور وفاقی روح کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جانے والی تمام کوششوں کو ناکام بنادیں گے

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے یوم دستور کے موقع پر پاکستان کے عوام کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم آئین کی بالا دستی کو برقرار رکھیں گے اور ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے جو آئین کی جمہوری پارلیمانی اور وفاقی روح کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اس دن کو منانے کا مقصد اُن سیاسی کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جن کے عزم اور حوصلے کی بدولت 10اپریل 1973ء کو اس قوم کو ایک وفاقی ، جمہوری و پارلیمانی آئین ملا ۔ ہفتہ کو اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ 1973ء کے آئین کے بانیوں اور اُ س وقت کے اراکین قومی اسمبلی کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جنہوں نے مسائل پر قابو پانے ، بنیادی حقوق کے حصول اور صوبائی خود مختاری کو یقینی بنانے کیلئے اتفاق رائے سے ایک متفقہ دستور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عہد کی تجدید کا دن ہے کہ ہم آئین کی بالا دستی کو برقرار رکھیں گے اور ایسی تمام کوششوں کو ناکام بنائیں گے جو آئین کی جمہوری پارلیمانی اور وفاقی روح کو نقصان پہنچانے کے لئے کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :