گورنر سندھ نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے، قانون فوری طور پر نافذ العمل

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے، جس کے بعد یہ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا، بل کے تحت ہندو برادری بھی اپنی شادیاں رجسٹر کرائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہندو میرج بل پر دستخط کر دیئے۔ بل پر دستخط کے بعد سندھ ہندو میرج ایکٹ2016 فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا،سندھ ہندو میرج بل 15فروری2016ء کو سندھ اسمبلی سے منظور ہوا تھا، گورنر سندھ کے دستخط کے بعد یہ بل قانون بن گیا، جس کا اطلاق صوبے میں موجود ہندو برادری پر ہو گا، بل کے تحت ہندو برادری بھی اپنی شادیاں رجسٹر کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :