عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پریس کانفرنس پر ردعمل

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کرینگے‘پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے‘ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا‘احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے‘تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے کچھ پتا نہیں۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی پر وزیر داخلہ چودھری نثار کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے کہاں جلسہ کرنا ہے انہیں کچھ پتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر سب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔ عمران خان کے خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔

(جاری ہے)

نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے تحریک انصاف کے اسلام آباد کے جلسے کے مقام پر لاعلمی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج یا جلسے کا حق سب کو ہے۔

عمران خان کے قوم کے خطاب کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی مالی حالت خراب ہے۔ اس خطاب سے سرکاری ٹی وی کا منافع بڑھے گا۔ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ پی ٹی وی پر صرف صدر اور وزیراعظم خطاب کریں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پرسب قائدین کو خطاب کی اجازت ہونی چاہیے۔