پنجگور میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،2زخمی ہو گئے

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:52

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) پنجگور کے علاقے ٹھل آباد میں نامعلوم افراد کی گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،2زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لیویز ذرائع کے مطابق ٹھل آباد میں ایک گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق،2زخمی ہو گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پنجگور کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :