مقبوضہ کشمیر، گھر پر بھارتی فوج کے چھاپے کے دوان معمر شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ضلع اسلام آباد کے علاقے ویری ناگ میں رات کے وقت ایک گھر میں چھاپے کے دوران میکوں کو سخت ہراساں کیا جس کے بعد ایک معمر شخص کی موت واقع ہو گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے کے لوگوں نے بھارتی فوج کی کھلی دہشت گردی کے دوران 60 سالہ شخص عبدالغنی نائیکو کی موت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں بتایا کہ بھارتی فوجیوں نے چھاپے کے دوان مکینوں کو سخت ہراساں کیا اور اس دوران عبدالغنی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گیا۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کیلئے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :