نیوزی لینڈ ویمنز نے ہاکس بے ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:18

ویلنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) نیوزی لینڈ ویمنز نے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ویمنز کو 3-2 سے شکست دے کر ہاکس بے ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہیسٹنگز میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم نے دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور فائنل تک رسائی حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شارلٹ ہیریسن، اولیویا میری اور پپا ہیورڈ نے گول سکور کئے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل (کل) اتوار کو نیوزی لینڈ اور جاپان کے مابین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :