آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ، افغانستان اور نمیبیا کے مابین میچ (کل) شروع ہوگا

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:18

دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) آئی سی سی انٹرکانٹینینٹل کپ، افغانستان اور نمیبیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ (کل) اتوار سے گریٹر نوڈیا سٹیڈیم، نئی دہلی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے، اس میچ میں جیت کی صورت میں وہ تیسرے نمبر پر آسکتی ہے۔ افغانستان نے دو میچ کھیلے، ایک جیتا اور ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ نمیبیا کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :