فرنٹیئر کو ر بلو چستان بمبور رائفلز کی جانب سے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگسیلا اور کردان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،کیمپ میں241 مریضو ں کامفت معا ئنہ اور ادویات کی مفت تقسیم،ترجمان ایف سی

ہفتہ 9 اپریل 2016 17:11

کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) فرنٹیئر کو ر بلو چستان بمبوررائفلزکی جانب سے سنگسیلا اور کردان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاکیمپ میں 241مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات تقسیم کی گئیں جن میں70 عورتیں اور103بچے شامل تھے جبکہ5سال سے کم عمر کے 27 بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں کیپٹن ڈاکٹرفرحت لیڈ ی اور میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا، انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کو ر بلو چستان میجر جنرل شیرافگن کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقو ں میں ایف سی کی جانب سے مفت طبی کیمپس ایک تسلسل سے منعقد کیئے جا رہے ہیں تاکہ سہو لتو ں سے محروم علاقو ں کی آبادی صحت کی مفت اوربروقت سہو لیات حاصل کر سکیں،علاقے کے لو گو ں نے فرنٹیئر کو ر بلو چستان کی جانب سے انسا نیت کی خدمت کے جذبے کو سراہا اورطبی کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہو لیا ت کی تعریف کی۔

فرنٹیئر کو ر بلو چستان صو بے کے عوام کیلئے خیر سگالی کے جذبے کے تحت دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کی غرض سے آئندہ بھی مفت طبی کیمپ منعقد کرے گی تاکہ پسماندہ علاقے کے لوگ زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :