ناموس رسالت کا تحفظ ہمار ا منشور حیات ہے ،اہل سنت امن و محبت کا مشن جاری رکھیں گے،مفتی محمد حیات القادری

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی نائب صدر و مہتمم مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ شیخ الحدیث الحاج مفتی محمد حیات القادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہمار ا منشور حیات ہے اہل سنت امن و محبت کا مشن جاری رکھیں گے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے تحفظ میں کوتاہی نہیں کریں گے حکومت کے غیر اسلامی اقدامات کی حمایت نہیں کرسکتے معاشری انتشار کی بنیادی وجہ اسلامی اقدار سے رو گردانی ہے علماء و مشائخ نوجوان نسل کو امن پسندی کا سبق پڑھائیں عالمی سازشوں میں گھِرے پاکستان کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے اسلام اور پاکستان کو جدا نہیں کیا جاسکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا الحاج مفتی محمد حیات القادری نے مزید کہا کہ اسلام دشمنوں کی سازشوں پر گہری نظر ہیحفاظت دین کیلئے ہر قربانی دی جائے گی دفاع وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے فوجی جوان اور افسر ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم حکمران سیدنا حضرت ابوبکر صدیق کے طرز خلافت سے رہنمائی حاصل کریں حضر ت ابو بکر صدیق نے اپنا سب کچھ حضور نبی کریم پر قربا ن کرکے جانثاری کی عظیم مثال قائم کی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ عہد صدیقی کا تاریخ ساز کارنامہ ہے حضر ت ابو بکر صدیق کو تاجدار صداقت اور جانشین پیغمبر ہونے کا شرف حاصل ہے خلیفہ اول کی حیات فضائل و مناقب کا روشن باب ہے۔