جماعت اسلامی کی کر پشن کے خلاف تحریک عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے،زبیر فارو ق خان

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ باریاں بدل بدل کر اقتدار میں آنے والے ایک دوسرے کی لوٹ مار اور کرپشن کو چھپالیتے تھے مگر اب یہ کرپشن بوتل کے جن کی صورت میں باہر آتی دکھائی دے رہا ہے ،حکمرانوں کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ اعتراف جرم کرکے مستعفی ہوجائیں،جماعت اسلامی کی کر پشن کے خلاف تحریک عوام کے دلوں کی آواز بن چکی ہے ، حکومتی کرپشن اب ڈھکی چھپی بات نہیں ،پہلے تو حکمرانوں کی کرپشن کے چرچے ملک میں تھے اب پوری دنیا میں ہورہے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی اسلام آباد کے ضلعی عہدے داران کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد اقتدار کے ایوانوں میں براجمان اشرافیہ کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آگیا ہے ۔

(جاری ہے)

کہانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم کو عوام کی بھر پورتائید حاصل ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک بھر کے عوام حکمرانوں کے خلاف چوکوں اور چوراہوں میں نکل کر احتجاج کریں گے اور حکمرانوں کو لوٹ کھسوٹ کی دولت قومی خزانے میں جمع کروانا پڑے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے لئے گئے قرضے کسی عوامی خدمت یا ترقیاتی کاموں پر خر چ ہوتے تو آج عوام غربت ،جہالت بے روز گاری ،لوڈ شیڈنگ اور ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کی عدم دستیابی پر سراپا احتجاج نہ ہوتے ۔

متعلقہ عنوان :