کوٹلی میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انقلابی اقدام،آرگنائزنگ کمیٹی نے کوکا کولاکوٹلی سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:34

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)کوٹلی میں کھیلوں کے فروغ کے لیے انقلابی اقدام،آرگنائزنگ کمیٹی نے کوکا کولاکوٹلی سپر لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ٹی 20کرکٹ ٹورنا منٹ رواں ماہ ہوائی جہاز گراونڈ میں کھیلا جائے گا۔کوٹلی کی پانچ ٹیمیں اولپرزلائین گلہار،بلیاہ واریئرز،رولی چیلنجرز،میزان بینک،پنگ پیراں یونائیٹڈ شرکت کریں گی۔

ملک شوکت سلیم ،خواجہ ظفر یاب سبحانی ،ظفرملک،عرفان عارف،ملک وجیہ الحسن اورطارق داوٴد میں ٹیم اونرز،اولپرز،EVO فرنچائز،HBL،نذرسنز،میزان بینک اورطارق برادرزاینڈکمپنی میں سپانسپرز جبکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی کے ایس ایل کا میڈیا پارٹر ہوگا۔کوکاکولا کے ایس ایل کے آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر منصور چوہدری،ٹیم اونرز ملک شوکت سلیم ،خواجہ ظفریاب سبحانی ،ظفرملک،عرفان عارف،ملک وجیہ الحسن ،طارق داوٴد اور دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف سے یو اے ای میں پی ایس ایل کا انعقاد یقینی قابل فخر عمل تھا مگر انتہائی اہم ٹورنا منٹ میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کی بہت کمی محسوس کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ٹارگٹ اپنے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرکے اس قابل بنانا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل جیسے قومی نوعیت کے ٹورنامنٹس میں ہمارے کھلاڑیوں کو نظرانداز نہ کیا جاسکے۔آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران اور ٹیم اونرز کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے اقدام کا آغاز میرپور سے ہوچکا ہے اب یہ ٹورنا منٹ کوٹلی میں ہوگا جبکہ اس کے آزادکشمیر کے دیگر اضلاع میں سپر لیگ کا انعقاد کیا جائے گا اور آخر میں تمام اضلاع کی ٹیموں سے ایک ایک ٹیم سلیکٹ ہوکر آزادکشمیر سپر لیگ میں کھیلوں کے جوہر دکھائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں میڈیا اور عوام کے تعاون کی اشد ضرورت ہے ،کوٹلی کے نوجوان میدان نہ ہونے کے باعث کھیل کود جیسی صحت مند سرگرمیوں سے دور ہیں اور اسی وجہ بہت سے نوجوان بے راہ روی کا شکار بھی ہوچکے ہیں۔آرمی کی طرف سے ہوائی جہاز گراونڈ کھیلوں کے لیے اوپن کرنا بڑا احسان ہے ۔ہم سب نے ملکر اپنے کھیلوں کے میدان آباد کرنے ہیں تاکہ ہماری نوجوان نسل صحت مند ،توانا سرگرمیوں کی طرف لوٹیں اورملک وقوم کی خدمت کریں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی انگلینڈ،یو اے ای کی ٹیموں میں پرفارم کر رہے جو ہمارے لیے فخر کی بات ہے ،ہماری کوشش ہے کہ ہم نوجوانوں کوکھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کریں تاکہ وہ اپنی قابلیت اور اہلیت کے جوہر دکھا کر بڑے کھلاڑی بن سکیں ۔انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہوچکا ہے ایک دور وز میں اُمید ہے کہ ہم کے ایس ایل کے انعقاد کی تاریخ کا بھی اعلان کر دینگے۔اس موقع پر کے ایس ایل آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران سرپرست اعلیٰ سیّد مصدق سبطین،سہیل راجہ،عادل بٹ،طیب ایوب،معظم بشیر،توقیر چوہدری،مولوی ساجد ،محمدشفیق ،زراعت راجہ، ادریس آرائیں،شمریز چوہدری،نجیب چوہدری ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سردار یاسین،سیّد شمس شاہ اور بشیر بٹ بھی موجود تھے۔