ایف آئی اے نے سائبر کرائم میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار.

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے غیرقانونی گیٹ وے ایکس چینج چلانے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گارڈن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گیٹ وے ایکس چینج کے ذریعہ ملکی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے 2ملزمان اسد اور تیمور کو گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے قبضے سے 16 گیٹ وے ایکس چنج، 24 انٹرنیٹ ڈیوائس، 9 لیپ ٹاپ اور 155 سمز برآمدہوئی ہیں ۔