آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی زیر صدارت اجلاس ،آپریشنل و پولیسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ہفتہ کو سی پی او میں کراچی پولیس کے آپریشنل و پولیسنگ کے معیار میں پولیس رولز کے مطابق بہتری سے متعلق ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے تحفظ کے سلسلے میں اٹھائے گئے پولیس اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی کراچی ، ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی / اسپیشل برانچ ، ڈی آئی جی ایڈمن کراچی ، ڈی آئی جی سی آئی اے ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، ڈی آئی جی فائنانس ، ڈی آئی جی ٹریننگ ، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ، اے آئی جی آپریشنز سندھ ، اے آئی جی ایڈمن سی پی او سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی ۔

آئی جی سندھ نے اجلاس میں پولیس کو ہدایات دیں کہ دستیاب افرادی قوت اور وسائل کو بہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہں وئے امن و امان کی صورتحال کے مجموعی اقدامات کو غیر معمولی بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس ایک ٹیم ورک کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ براں ہں وتے ہں وئے جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کو یقینی بنائے ۔

آئی جی سندھ نے پولیس کو ہدایات دیں کہ جرائم اور ممکنہ دہشت گردانہ سرگرمیوں سے نبردآزما ہں ونیکے لیئے انتہائی ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہں وئے جرائم سے متاثرہ علاقوں میں پولیس کی تعیناتی نمایاں رکھی جائے اور اسنیپ چیکنگ کے جملہ اقدامات کو موثر بنایا جائے ۔انہوں نے کہا ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن نظام کو مذید تقویت دیکر ممکنہ دہشت گردی اور منظم جرائم کے فوری اور قبل از وقت انسداد کے حوالے سے مجموعی اقدامات کو ٹھوس اور مربوط بنایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق موصول ہں ونیوالی کسی بھی اطلاع کو بلا تاخیر فالو کیا جائے اور سیکیورٹی کے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔آئی جی سندھ نے ہدایات دیں کہ عوام کے جان ومال کی سلامتی کے حوالے سے غیر معمولی اقدامات کیئے جائیں اور صوبائی سطح پر مساجد ، امام بارگاہں وں ، اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات ، حساس تنصیبات ،اہم سرکاری ونیم سرکاری دفاتر ، عمارتوں سمیت تمام پبلک مقامات سمیت دیگر اہم مقامات سیکیورٹی کے تمام تر اقدامات کو موثر اور مربوط بنایا جائے ۔

انہوں نے آپریشنل و انویسٹی گیشن پولیسنگ امور میں درپیش رکاوٹوں کو ختم کرنے اور کراچی پولیس کی عملا ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے جامع سفارشات مرتب کرکے برائے ملاحظہ ارسال کرنے کی بھی اجلاس کو ہدایات دیں۔