سانگھڑ،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹی، ٹاوٴن کمیٹی، اور یونین کونسل کے چیئرمین سمیت 630 ممبران نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:21

شہدادپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)سانگھڑ ضلع کی ضلع کونسل ، میونسپل کمیٹی، ٹاوٴن کمیٹی، اور یونین کونسل کے چیئرمین سمیت 630 ممبران نے سید صبغت اللہ شاہ راشدی گورنمنٹ کالج سانگھڑ میں حلف اٹھا لیا ، ان سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج شاہد احمد اعوان نے حلف لیا۔

(جاری ہے)

حلف لینے والوں میں ضلع کونسل کے 73 ممبران ، 73 یونین کونسلوں کے چیئر مین اور وائس چیئرمین ، تین میونسپل کمیٹی 11ٹاوٴن کمیٹی کے ممبران شامل ہیں۔ منتخب نمائندوں کے بیٹھنے کیلئے کرسیوں کا احتمام نہیں کیا گیا اور منتخب نمائندوں کو طلبا کی ڈیسکوں پر بٹھا کر حلف لیا گیا۔