اللہ اور اس کے رسول ﷺکو را ضی کرلیں ، پاکستان ترقی پر گامزن ہوجائیگا، اورنگزیب سلطان

ہفتہ 9 اپریل 2016 16:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اپریل۔2016ء)پیس ایمبیسیڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈکے بانی سفیر امن پا کستان اورنگزیب سلطان نے علی گڑھ ماڈل اسکول اورنگی ٹاؤن کے سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے یہ کہا کہ اللہ اور اس رسول ﷺکو راضی کرنے کی کوشش کریں ۔ ہر وہ کام کریں جس سے اللہ اور اس کے رسول ﷺخوش ہوں کسی کی دل آزاری کرنے سے یا کسی کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہم عوام اپنے اعمال درست کریں تو ہمارے ملک کے سیاست دان اللہ کے ولی بن جائیں ۔وطن عزیزمیں امن و امان کے قیا م کے لئے ہمیں دلوں سے نفرتیں ختم کرکے متحد ہو کر پاکستان کے لئے کا م کرنا ہوگا ۔اس موقع پر اورنگزیب سلطان نے سالا نہ امتحان میں کامیاب ہو نے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قیمتی انعاما ت بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر ڈاکٹرمحمد زادہ ، ڈاکٹر محمد عارف ، ڈاکٹر مسکین شاہ اور ڈاکٹر جمیل احمد تنولی نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں بڑی تعداد میں اسکول کے طلبہ و طالبا ت کے علا وہ والدین نے بھی شرکت کی۔