حکومت نے پاکستان ایئر ویز لمٹیڈ میں ملازمین کو بھرتی کر نے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

ہفتہ 9 اپریل 2016 15:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اپریل۔2016ء) حکومت نے نئی ایئر لائن پاکستان ایئر ویز لمٹیڈ میں ملازمین کو بھرتی کر نے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں ، ایئر ہوسٹس کیلئے عمر کی حد 23سال اور تعلیم اے لیول جبکہ کیبن کرو کیلئے عمر کی حد 28سال اور تعلیم گریجویشن مانگی گئی ہے، درخواستوں کیلئے 29اپریل آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پی آئی اے کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے نئی بنائی گئی ائیر لائن پاکستان ایئر ویز لمٹیڈکیلئے ملازمین کو بھرتی کر نے کیلئے درخواستیں طلب کر لیں ہیں۔

ابتدائی طور پر ا یئر ہوسٹس اور کیبن کرو کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ،ایئر ہوسٹس کیلئے عمر کی حد 23سال جبکہ تعلیم کم از کم اے لیول مقرر کی گئی ہے جبکہ کیبن کرو کیلئے عمر کی حد 28سال مقرر کی گئی ہے ۔ایئر ہوسٹس اور کیبن کرو کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی آخر ی تاریخ 29اپریل مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :