بیتھانی میٹک سینڈز اور لوسی سفارووا وولوو کار اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

ہفتہ 9 اپریل 2016 14:38

چارلیسٹن ۔ 9 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اپریل۔2016ء) بیتھانی میٹک سینڈز اور لوسی سفاروو پیش قدمی کے سلسلے کو بڑھاتے ہوئے وولوو کار اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں امریکن سٹار بیتھانی میٹک سینڈز اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوسی سفارووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے گبریلا اور ڈاریجا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6 سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔