مختلف ممالک سے ڈی پورٹ ہونیوالے 14 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

ہفتہ 9 اپریل 2016 13:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 اپریل۔2016ء) بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 14 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے‘ پانچ پاکستانیوں کو ترکی پانچ کو آسٹریا جبکہ 4 کو یونان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔ ہفتہ کے روز بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ اسلام آباد پر بیرون ممالک سے ڈی پورٹ ہونے والے 14 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے ڈی پورٹ کئے گئے 14 پاکستانی شہریوں میں سے پانچ پاکستانیوں کو ترکی پانچ کو آسٹریا جبکہ چار کو یونان سے ڈی پورٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ سکیورٹی فورسز کے مطابق ترکی سے دی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں میں راجا دلاور‘ عمیر رزاق‘ اسد حسین‘ اسماعیل خان‘ وقاص خان اور آسٹریا سے ڈی پورٹ ہونے والے افراد میں سرفراز حسین‘ انصاف حسین‘ آکاش رفیق‘ شیر حسین‘ حیات اللہ جبکہ یونان سے ڈی پورٹ ہونے والوں میں شبیر علی‘ رانا شہزاد علی‘ آصف عمران اور عبدالرزاق شامل ہے۔ تمام پاکسانیوں کو غیر قانونی طریقے سے ترکی‘ آسٹریا اور یونان میں داخل ہوئے تھے جن کو گرفتار کرنے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ڈی پورٹ کئے جانے والے تمام افراد کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا جس پر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :